مظاہرے

بارہمولہ کے رہائشیوں کو پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے شمالی قصبے بارہمولہ کے شہریوںکو گزشتہ کئی برس سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ منرل واٹر خریدنے پر مجبور ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ قصبے میں فلٹریشن پلانٹ کاکام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کے کام کا ٹینڈر چھ سال قبل پاس ہوا تھالیکن بدقسمتی سے فنڈز کے مسائل کی وجہ سے پلانٹ پر کام رک گیا ہے۔ قصبے کے علاقے خانپور کے رہائشیوں نے کہا کہ وہ ناصاف پانی پینے پر مجبور ہیں اور اگر انتظامیہ نے انکا پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا تو وہ احتجاج کیلئے سڑکوںپر آنے کیلئے مجبور ہونگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button