بھارت
نامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کی نیشنل کانفرنس ، کانگریس کو جیت پر مبارکباد
چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کانگریس اتحاد کی جیت کو سراہتے ہوئے دونوں جماعتوں کو مبارکباد دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایم کے اسٹالن نے سماجی رابطوںکی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی انتخابات کا نتیجہ جموں وکشمیر کے وقار کی بحالی اور اسے دوبارہ ریاستی درجہ ملنے کا باعث بنے گا جو بی جے پی حکومت نے اگست 2019میں چھین لیا تھا۔
انہوںنے کہا کہ یہ ایک شاندار فتح ہے اور لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔