مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی ایس ایف اہلکار نے خودکشی کر لی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکارنے جس کی شناخت قابض حکام نے ظاہر نہیں کی، ضلع کے علاقے ہندواڑہ کی پولیس لائنز میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ قابض حکام نے بتایاکہ ساتھی اہلکاروں نے اسے شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال ہندواڑہ منتقل کردیالیکن اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکارشدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں تعینات فوجیوں کی ذہنی صحت کئی سالوں سے بھارت کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد 607 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button