مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماء جاوید میر کی شہید نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

سرینگر 26نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحریت رہنما جاوید احمد میر نے گزشتہ دنوں سرینگر میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان مہران یاسین شالہ کے گھر گئے اور سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مہران کو بدھ کے روز سرینگر کے علاقے رام باغ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں گولی مار کر شہید کردیاتھا۔جاوید احمد میر نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے جسے فوری طورپر حل کیاجانا چاہیے ۔ جاوید میر نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو پرامن حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں تاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو سکے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button