مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک
نئی دلی 11مئی (کے ایم ایس)
صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآئوٹ باڈرز کی180ممالک کی آزادی صحافت کی درجہ بندی میں بھارت 8درجے تنزلی کے بعد150ویں نمبر پرچلا گیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیرس میں قائم بین الاقوامی تنظیم کے ایشیا بحرالکاہل ڈیسک کے ڈائریکٹر ڈینیل باسٹرڈ نے کہاہے کہ آر ایس ایف نے کارپوریٹ شعبے کے دبائو اور میڈیا مالکان کی وجہ سے سنسرشپ کا جائزہ لینے کیلئے اپنا طریقہ کار تبدیل کیاہے ۔انہوں نے سدھارتھ بھاٹیہ کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہاکہ صحافیوں کی سیکورٹی کے علاوہ،ان پر حملوں پر دئے جانے والے استثنیٰ اور کارپوریٹ شعبے کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔