مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نظر بند حریت رہنماﺅں ،کارکنو ں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، حریت کانفرنس

سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی حکام عدالتی احکامات کے باوجود جھوٹے مقدمات میں غیرقانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنماو¿ں، کارکنوں اور نوجوانوں کو رہا نہیں کر رہے ہیںجو انتہائی افسوسناک ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نظر بند رہنماﺅں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت رہنماﺅں ،کارکنوں ، نوجوانوں ، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں ، وکلااور صحافیوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں اور عقوبت خانوں میں قید ہیں۔ ترجمان نے نظربندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ترجمان نے نئی دہلی میں پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”کشمیر کشمیریوںکا ہے اور انکا ہی رہے گا، یہی ہمارا بیانیہ اور یہی ہمارا موقف ہے، اگر کوئی اس سے ہٹ کر کچھ کہتا ہے تو اس سے کچھ نہیں بدلتا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکمران جموں وکشمیرکے بارے میں غیر منطقی اور غیر حقیقت پسندانہ بیانات کے ذریعے دراصل بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے اور یہی تنازعہ پاک بھارت کشیدگی کا بھی بنیادی سبب ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حریت کانفرنس مقبوضہ علاقے میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کے بعد ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیار دیکر کر وزیر اعلیٰ کو پہلے ہی بے اختیار بنا دیا ہے ۔ ترجمان نے واضح کر دیا کہ کشمیریوں نے لاکھو ں جانوں کی قربانی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دی ہے اور حریت کانفرنس کسی کو بھی شہداءکی قربانیوں سے کھلواڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button