مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کشمیری عوام کو لبھانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے


سرینگر13اپریل(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے میں ناکامی کے بعد علاقے کے عوام کو لبھانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سلسلے میں بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کے لیے افطار پارٹیوں کا اہتمام کر رہی ہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات زیادہ تر دور دراز علاقوں میں منعقد کی جاتی ہیں جہاں لوگوں کو تقریب میں آنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور انہیں جدوجہدآزادی کی سرگرمیوں سے دور رہنے کے لیے خفیہ تنبیہ کی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تقریبات میں فوج کی طرف سے لی گئی تصاویر کو بھارتی حکومت دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button