مقبوضہ جموں و کشمیر

بزدل مودی حکومت کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی، راہل گاندھی

نئی دلی 02 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس کے راہل گاندھی نے ایوان بالا راجیہ سبھا کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف جمعرات کو بھی پارلیمنٹ کے باہر مسلسل تیسرے دن دھرنا دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مودی حکومت بزدل ہے اور وہ کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے کہاکہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں سے ڈرتی ہے، اس لیے وہ کسی بھی معاملے پر بحث سے فرار اختیار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زرعی قوانین کی منسوخی کی تجویز پر بحث سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 12ارکان کو معطل کر دیاہے۔ راہل گاندھی نےپارلیمنٹ ہائو س کے باہر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے حزب اختلاف کی جماعتوں دھرنے کی قیادت کی۔ کانگریس قائدین ادھیر رنجن چودھری، کے سی وینوگوپال، کے سریش سمیت کئی پارٹیوں کے ارکان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اوروہ مودی حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔
ادھرراہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”سوالوں سے خوف، سچائی سے ڈر، حوصلہ سے ڈر۔جو حکومت ڈرتی ہے، وہ صرف ناانصافی ہی کرتی ہے”۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button