مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں:مسلم خاندان کے 6افرادپراسرار طورپر گھر میں مردہ پائے گئے
جموں17اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک مسلم خاندان کے 6 افراد جموں ضلع میں پراسرار طورپر مردہ پائے گئےہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 3 خواتین سمیت6 افراد ضلع کے علاقے سدرہ میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سکینہ بیگم، ان کی دو بیٹیاں نسیمہ اختر اور روبینہ بانو، بیٹا ظفر سلیم اور دو رشتہ دار نور الحبیب اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ا س واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ ان افراد کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔