مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل : مطالبات کے حل میں تاجروں نے احتجاجا دکانیں بند کردیں

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تاجروں نے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں قابض انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف احتجاجا اپنی دکانیں بند کر دیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے توحید چوک بازار میں دکانداروں نے بجلی کی مسلسل عدم فراہمی، سٹریٹ لائٹنگ اور نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا۔بازار کمیٹی توحید چوک کے صدر عارف بشیر بٹ نے بجلی کی بلا رکاوٹ فراہمی سمیت دیگر مطالبات کو اجاگر کیا۔انہوںنے کہاکہ بازار میں دکانداروں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت نکاسی آب اور اسٹریٹ لائٹیں نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے قابض انتظامیہ سے ان مسائل پر فوری توجہ دینے پر زوردیا ۔ انہوں نے مزید کہا قابض حکام کو ان مطالبات سے متعدد بار آگاہ کیاگیا ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاجا اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے سمارٹ میٹر نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم ان میٹروں کی تنصیب کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button