مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک غیر کشمیری زخمی

سرینگر 02ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک غیر کشمیری بھارتی شہری زخمی ہو گیاہے۔
بھارتی شہری منیب الرحمان آج صبح ضلع کے علاقے یوگر گنڈ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا ۔ سرکاری حکام کے مطابق اسے علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔حملے کے فورا بعد بھارتی فوجیوں اورپیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے پورے علاقے کامحاصرہ کر لیا۔
ادھر سرینگر میں پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر لوگوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم کا تعلق ہندوانتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کی شاخ مسلم راشٹریہ منچ سے بتایا جاتا ہے۔متعدد افراد نے مذکورہ شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کرائے تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button