خصوصی رپورٹ

مودی کی بھارتی حکومت جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کی آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریات پر مبنی پالیسیاں علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کئی دہائیوں سے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ عبدالرشیدمنہاس نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعے کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وسلامتی قائم نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی بھی مذمت کی جن کے باعث علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ جموں و کشمیر پر بھارت کا وحشیانہ قبضہ اور ، اس کے جارحانہ عزائم علاقائی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے بھارت میں برسراقتدار آنے کے بعد سے خطے کے امن کو لاحق خطرات تیزی سے اضافہ ہواہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھارت کے محاذ آرائی کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا خطہ مسلسل بدامنی کا شکار رہے گا۔حریت ترجمان نے واضح کیاکہ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر خطے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل پرزوردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button