پاکستان

یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں واک اور سیمینار کا انعقاد

بھارت غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا،شیخ عبدالمتین

اسلام آباد:
مقبوضہ جموں وکشمیر پر 27اکتوبر 1947کو بھارت کے غاصبانہ اور غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جبرواستبداد کے خلاف منائے جانیوالے یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسی میں ایک خصوصی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واک صبح دس بجے شروع ہوئی اور اکیڈمک کمپلیکس پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی ۔واک کے بعد ، چیئرمین شعبہ انٹرفیتھ اسٹڈیزاور سیرت چیئر پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمان کی زیر صدارت سیمینار منعقد کیاگیا۔ سیمینار سے حریت رہنما شیخ عبدالمتین، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر اکمل حسین شاہ ،چیئر، دی ریوائیو ل مدثر رشید، ایگزیکٹو پروڈیوسرپی ٹی وی ورلڈ جمشید سلطان ملک ، دانشور اور ٹی وی اینکر میاں ثنا اللہ نے خطاب کیا۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالباسط مجاہد نے انجام دئیے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبدالمتین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طورپرقابض ہے اور کشمیریوں نے آج تک اپنی سرزمین پر بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کیاہے۔انہوں نے اقوامِ متحدہ پرزوردیاکہ وہ کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔انہوں نے مظلو م کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے کبھی بھی بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے تسلیم نہیں کیا ہے اور بھارت اب زیادہ دیر تک فوجی طاقت کے بل پر جموں وکشمیر پرقابض نہیں رہ سکتا۔شیخ عبدالمتین نے مودی سرکار کے ظالمانہ ہتھکنڈوں اور غیرقانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اگست2019کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم نہیں کرسکتا اور نہ ہی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد کو فوجی طاقت سے دبا سکتاہے۔ کشمیری حریت رہنما نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں پر زوردیا کہ وہ جیلوں میں قید کشمیریوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیںٰ۔ انہوں نے عالمی برادری خاص طورپر اقو ام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے کردار ادا کریں۔دیگرمقررین نے جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو رات کے اندھیرے میں اپنی افواج کشمیر میں داخل کیں اور آج تک وہ وہاں غیرقانونی طورکشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ ان کی جدوجہد آزادی میں شانہ بشانہ ہیں اور بھارتی تسلط سے آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button