پاکستان

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کرے، آرمی چیف

download (6)راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنا وعدہ یاد دلایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے 78ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک پیغام میں عالمی ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقوام متحدہ کے پرچم تلے پرامن، خوشحال اور پائیدار دنیا کے لیے خدمات انجام دینے کی منفرد تاریخ ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کے ذریعے رائے شماری کے حق کے لیے کشمیریوں کے ساتھ اجتماعی وعدے کو پورا کرنے کی مشترکہ ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر کاربند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائدکے نظریے کے مطابق دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کیلئے کوششاں ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج کی اقوام متحدہ کے ساتھ قیام امن کی خدمات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی۔ 1969 میںپاکستان نے کانگو میں اقوام متحدہ کی کارروائیوں میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔
پاکستان نے دنیا کے 29 ممالک میں 2لاکھ 30ہزار سے زائد فوجیوں کے ساتھ 48 مشترکہ مشنز میں حصہ لیا۔ اقوام متحدہ کے امن مشن میں 24 افسران سمیت 170 پاکستانی فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button