پاکستان
یوم استحصال کشمیر کے موقع پرملک بھر میں ڈاکخانوں کے باہر احتجاجی بینرزآویزاں اور مظاہرے کئے گئے
اسلام آباد:
پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیااور ملک بھر میں ڈاکخانوں کے باہر احتجاجی بینرز آویزاں کئے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر محکمہ ڈاک نے ملک بھرمیں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اورمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور کشمیری عوام کوظلم و بربریت کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔مظاہرین نے عالمی برادری پرزودیاکہ وہ جموںو کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے اپنے غیر قانونی ااقدامات کو فوری منسوخی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔