خصوصی رپورٹ

جموں وکشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا بھارتی بیانیہ بے بنیاد ہے، ماہرین

سری نگر: سیاسی تجزیہ کاروں اور ماہرین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحالات معمول کے مطابق ہونے کے مودی حکومت کے بیانیے کوبالکل بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے پروپیگنڈے کے ذریعے زمینی صورتحال کو ہرگز چھپا نہیں سکتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت جموںوکشمیر میں امن کے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت نے دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اور جموںوکشمیر اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی ولا خطہ مانا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے علاقے میں ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول پایا جاتا ہے اورقا بض اہلکاروںکی طرف سے قتل و غارت، بلا جواز گرفتاری اور تشدد وغیرہ روزکا معمول ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں اور ماہرین نے کہا کہ بھارت صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوںکی سرزمین پر قابض ہے ، بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کررکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہے۔
انہوںنے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی ہرگز ممکن نہیں ، کشمیری صرف اور صرف اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں ، بھارتی مظالم کے باوجود انکے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button