بھارت

نئی دلی میں آلودگی کی وجہ پاکستان ہے،یو پی حکومت کی سپریم کورٹ میں انوکھی دلیل

نئی دلی03 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ میں دارلحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی کے بارے میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران اتر پردیش حکومت نے عجیب اور انوکھی دلیل دی کہ ملک میں آلودگی کی وجہ پاکستان سے آنے والی ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اترپردیش حکومت کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار نے سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا کو بتایا کہ دارلحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی میں اتر پردیش کی صنعتوں کا کوئی کردار نہیں ہے بلکہ اس کی بڑی وجہ پاکستان سے آنے والی ہوا ہے ۔ چیف جسٹس نے اتر پردیش حکومت سے پوچھا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انڈسٹری بند ہو؟رنجیت کمار نے اپنے موقف پر دلیل دی کہ جو صنعتیں اتر پردیش میں ہیںہواکا رخ مخالف سمت میں ہونے کی وجہ سے ان کی آلودگی دلی کی طرف نہیں جاتی جبکہ یہ آلودہ ہوا پاکستان سے آرہی ہے ۔عدالت نے مودی حکومت کے علاوہ نئی دلی اور پڑوسی ریاستوں کی حکومتوں کوخبردار کیاکہ اگر فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو سپریم کورٹ خود ٹاسک فورس تشکیل دے گی۔
واضح رہے کہ نئی دلی میں بڑے پیمانے پرفضائی آلودگی کی وجہ سے سکول غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دئے گئے ہیںاور ملازمین دفاتر کی بجائے گھروں سے ہی کام کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button