کرناٹک : پولیس نے توہین آمیزویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر بی جے پی لیڈروں کو طلب کرلیا
کرناٹک: ریاست کرناٹک میںبھارتی پولیس نیحکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنمائوں جے پی نڈا اور امت مالویہ کواقلیتوںخصوصا مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر طلب کر لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بی جے پی لیڈروں کے خلاف گزشتہ روز کانگریس پارٹی کی شکایت پر مقدمہ درج کیاتھا ۔ ویڈیو میںبی جے پی لیڈروں نے کانگریس پارٹی پر پسماندہ طبقوں اور قبائلیوں پر مسلمانوں کوفوقیت دینے اور انکی حمایت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے تھے ۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بی جے پی لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیاپر جاری کی گئی یہ دوسری ویڈیو ہے۔ پولیس نے بی جے پی لیڈروں کو 7دن کے اندر بنگلورو کے ہائی گرائونڈ پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کا کہا ہے ۔ پولیس کی طرف سے بی جے پی لیڈروں کے نام جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹ کامقصد معاشرے میں پسماندہ طبقوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنا تھا ۔بھارتی الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے نوڈل افسر کو ایک خط لکھا تھا، جس میں انہیں بی جے پی لیڈروں کی قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹوں کو فوری طور پر ہٹانے کیلئے کہاگیاتھا۔