متفرقات

سرینگر: میر واعظ مولوی محمد احمد شاہ کے انتقال پر عوامی مجلس عمل کا تعزیتی اجلاس

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے معروف عالم دین اور آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر میر واعظ یوسف شاہ ؒ کے فرزند میر واعظ مولوی محمد احمد شاہ کے انتقال پرسرینگر میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں مولوی حمد احمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکا ءنے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات پر مرحو م کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مرحوم کی قابل ذکر تصنیف "تفسیر بیان الفرقان”ریڈیو پر نشر ہوتا رہا اور بے شمار لوگ اس سے مستفید ہوئے۔ اجلاس میں مجلس کے سربراہ میرواعظ محمد عمر فاروق اور مرحوم کے فرزند مولوی محمد یحییٰ سمیت پورے میرواعظ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ کل پیر کو جامع مسجد سری نگر میں ادا کی جائے گی۔
مولوی محمد احمد شاہ گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔ وہ ممتاز میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ کے فرزند اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کے چچا تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج جامع مسجد، بحریہ انکلیو اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button