محاصرے اور تلاشی
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں 2 اور کشمیری نوجوانو ںکو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانو ںکو ضلع میں سوپورکے علاقے سعدہ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز اس علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائی شروع کی تھی۔