مقبوضہ کشمیر:حریت کارکنوں کے گھروں پر بھارتی پولیس کے چھاپے ، اہلخانہ کو ہراساں کیا
سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیںاور اہل خانہ کو ہراساں کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ڈی ایف پی) کے رکن فاروق احمد ڈار کے گھر پر ہندواڑہ میںچھاپہ مارا ۔چھاپے کے دوران اہم دستاویزات اور موبال فون ضبط کیے گئے ۔ یاد رہے کہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ گزشتہ کئی برس سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میں قید ہیں۔ ۔
بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ میں حریت کارکنوں، بشیر احمد بٹ، غلام محمد شیخ، غلام محمد وازہ اور سجاد احمد کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان سے سخت پوچھ گچھ کی اور انہیں ہراساںکیا ۔
پولیس نے گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوںسمیت اہلخانہ کو سخت ہراساںکیا اور انہیںآزادی پسندسرگرمیوںسے دور رہنے کی ہدایت کی۔