سری نگر: بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آج بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق” این آئی اے“ نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ساتھ مل کر بارہمولہ ،ریاسی، بڈگام اور اسلام آباد اضلاع کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے ۔ آخری اطلاعات تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔
دریں اثنا، بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب نور کوٹ گاو¿ں میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 18 سالہ نوجوان محمد صادق کو گرفتار کر لیا۔