مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ: بھارتی پولیس نے پانچ افراد گرفتار کر لیے

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسرس کے مطابق گرفتار افراد کے نام محمد عبداللہ گجر، نور الدین، غلام نبی ، محمد جعفر شیخ اور محمد رمضان معلوم ہوئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ راجیش کمار شاون نے گرفتار افراد کے خلاف کالے قوان پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ پولیس نے ان افراد کی گرفتاری کا جواز فراہم کیلئے ان پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ نے پولیس کو مزید 22افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انتظامیہ نے ان افراد پر بھی بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button