قابض انتظامیہ مقبوضہ کشمیر سے بجلی بھارتی ریاستوں کو فراہم کر رہی ہے ، فاروق عبداللہ
جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے بجلی بھارتی ریاستوں راجستھان اور اتر پردیش کو فراہم کی جارہی ہے جس سے کشمیریوں کوبجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہاکہ اس کے بغیر کشمیریوں کو درپیش کئی چیلنجز کو دور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ کشمیری بجلی سے بھی محروم ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قابض انتظامیہ کشمیرمیں پیدا ہونیوالی بھارتی ریاستوں راجستھان اور اتر پردیش کو فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بجلی مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوتی ہے جس کے کشمیری مالک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایک دن لیفٹیننٹ گورنر اور بھارتیہ جنتا پارٹی بھی سیاسی طاقت سے محروم ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایک دن انصاف ضرور ہو گا ۔فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کی ریاستی شناخت کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ایک روشن مستقبل کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ایک دن ضرور جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت بحال ہو گی ۔