مقبوضہ جموں و کشمیر

متحدہ مجلس علما ء کا جھیل ڈل میں کھلے عام شراب نوشی پر اظہار تشویش

Captureسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں اورتعلیمی اداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ مجلس علما ء نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں ڈل جھیل میں ایک شکارے پر غیر کشمیری لوگوں کے ایک گروپ کو کھلے عام شراب نوشی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی زیرقیادت متحدہ مجلس علما ء نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس گھنا ئونی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ قانون کے تحت کھلے عام اور عوامی مقامات پر شراب نوشی سختی سے ممنوع ہے تاہم اس کی اجازت کیوں اور کیسے دی گئی یہ ایک تشویشناک امرہے۔مجلس علماء نے کہا کہ کشمیر کے لوگ مہمان نواز ہیں اور وادی میں آنے والے سیاحوں کا مہمانوں کی طرح احترام کرتے ہیں تاہم مسلم اکثریتی وادی میں جو اولیائ، صوفیاء اور بزرگان دین کی سرزمین ہے، اس طرح کے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام میں اس عمل کے مضر اثرات اور معاشرے میں شراب نوشی کی سختی کے ساتھ ممانعت کی گئی ہے۔مجلس علماء ہوٹل مالکان، ہائوس بوٹ مالکان اور شکارا آپریٹرز سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ایسی غلط حرکات اور کاموں پر نظر رکھیں اور معمولی فائدے کے لئے اس طرح کے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل میں شامل ہونے سے گریز کریں۔ مجلس نے سیاحوں سے کشمیر کے اخلاقی اور مذہبی اقدار کا احترام کرنے کی بھی اپیل کی۔
دریں اثناء متحدہ مجلس علماء نے جی ایم سی سرینگر میں توہین رسالت ۖمیں ملوث طالب علم کی فوری گرفتاری اور مناسب سزا کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے جس کے خلاف پولیس نے پہلے ہی ایف آئی آردرج کررکھی ہے۔متحدہ مجلس علما ء میں انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ ، مسلم پرسنل لاء بورڈ، انجمن شرعی شیعیان،جمعیت اہلحدیث،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ ، انجمن نصرة الاسلام، انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلمائ، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ ، دارالعلوم رشیدیہ ،اہلبیت فائونڈیشن، مدرسہ کنز العلوم ،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب ، محمدی یتیم ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما و ائمہ مساجد ، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد،اشرف العلوم حیدرپورہ، دارالعلوم دائودیہ بٹہ مالو،دارالعلوم فرقانیہ نوشہرہ،دارالعلوم دائودیہ خانیار، جمعیت العلمائ، سراج العلوم، ادارہ وحدة المکاتب ، دارالعلوم امدادیہ نٹی پورہ،دارالعلوم جامع الارشاد اونتی پورہ، خانقاہ مرادیہ جامع مسجد کریری،دارالعلوم صوت القرآن گلشن آباد اور دیگرانجمنیں شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button