مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : گورنمنٹ میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے9 طلباءمعطل کر دیے

ragginسرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری کی انتظامیہ نے 9 طالب علموں کو ادارے سے معطل کر کے انہیں ہاسٹل ٰخالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معطل کیے گئے طلبا میں فرسٹ ایئر کے ساتھ ساتھ دوسرے اور چوتھے سال کے طلباءبھی شامل ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ ان طلبا کو نظم وضبط کی خلاف ورزی کے باعث ایک مخصوص مدت کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ طلبا کے درمیان ریکنگ کے معاملے پر ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
جی ایم سی شعبہ ادویات کے سربراہ ڈاکٹر جمیل حسین خان نے بتایا کہ طلباءکے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مکمل تحقیقات کی گئیں اور تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر نو طلباءکو معطل کیا گیا۔ طلباءکو چار ہفتوں کے لیے کلاسز میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ ان طلباءکو ہوسٹل بھی خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button