مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نام نہاد بھرتی مہم

قابض فوجیوں کا کشمیری نوجوانوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک، لاٹھی چارج

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک نام نہاد بھرتی مہم کا انعقاد کیا ۔بھارتی فوج کی اس بھرتی مہم کا درپردہ مقصد بے روزگار کشمیری نوجوانوں کی معاشی پریشانی کا فائدہ اٹھا کر انہیں فوج میں جانے کیلئے راغب کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طویل بھارتی محاصرے اور پابندیوں کی وجہ سے کشمیری اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہیں ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان نوکریاںنہ ملنے کی وجہ سے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر ہیں۔
ضلع بارہمولہ میں جب کچھ نوجوان بھرتی مرکز پہنچنے تو قابض بھارتی فوجیوں نے انہیں انتہائی ہتک آمیز سلوک کا نشانہ بنایا اور انکے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے۔ اہانت آمیز سلوک کی وجہ سے کچھ نوجوان مشتعل ہوئے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ۔ بھارتی فوجیوں نے اس موقع پر کشمیری نوجوانوں پر شدید لاٹھی چارج کیا ۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے اگست 2019 میںمقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کو معاشی طور پر بھی شدید ابتر صورتحال کا سامنا ہے ، بھارتی حکومت نے اب تک بیسیوں کشمیریوں سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر کے انکی جگہ غیر مقافی افراد کر بھرتی کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس طرح کے نام نہاد بھرتی پروگراموں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے اپنے بے بنیاد بیانے کو تقویت دینے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے کیخلاف اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھارتی سازشوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود انکے حوصلے بلند ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button