مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں گروپ 20کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

images (1)جموں 24 جون (کے ایم ایس)
بھارتی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحالات معمول پر آنے کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میںگروپ 20کا 2023اکا جلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابقG-20دنیا کی بڑی معیشتوں کا ایک بااثر گروپ ہے ۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے اس سلسلے میں اعلی سطح کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔اگست2019میں بھارتی آئین کی دفعہ 370جس کے تحت جموںو کشمیر کوخصوصی حیثیت حاصل تھی ،کی منسوخی اور اسے دو خطوںمیں تقسیم کرنے کے بعد مقبوضہ علاقے میں منعقد ہونے والی یہ پہلی بڑی بین الاقوامی سربراہی کانفرنس ہوگی۔گزشتہ سال ستمبر میںبھارت کے تجارت ا ور صنعت کے وزیرپیوش گوئل کو G-20کے لیے بھارت کے شیرپا کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت رواں سال یکم دسمبرسےG-20کی صدارت سنبھالے گا اور آئندہ سال پہلی بارگروپ 20کے لیڈروں کا اجلاس بلائے گا۔ایک سرکاری حکمنامہ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری 4جون کو بھارتی وزارت خارجہ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ۔پرنسپل سکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، منوج کمار دویدی کی طرف سے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ کمیٹی کے ارکان میں کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ، انتظامی سیکرٹری سیاحت، انتظامی سیکرٹری مہمان نوازی اور پروٹوکول اور انتظامی سیکرٹری ثقافت شامل ہیں۔ حکومت کے پرنسپل سکریٹری، ہائوسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کو بھی مقبوضہ کشمیرمیں G-20اجلاسوں کے انتظامات کے لیے نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button