کشمیری تارکین وطن

فرینڈز آف کشمیر کا واشنگٹن میں اہم اجلاس

واشنگٹن :فرینڈز آف کشمیر کا ایک اہم اجلاس واشنگٹن امریکہ میں ہوا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں برطانیہ، سعودی عرب، آزاد کشمیر اور واشنگٹن کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں نے آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مشیر سردار ظریف خان سے سپرنگ فیلڈ واشنگٹن میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ملاقات میں کشمیر کاز کو فروغ دینے میں کشمیری تارکین وطن کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقع پر برطانیہ اور امریکہ میں مقیم کشمیریوں پر زوردیاگیا کہ وہ نوجوانوں کوسوشل میڈیا مہم، سیمینارز اور یونیورسٹی کیمپس میں لیکچرز میں حصہ لینے جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی ترغیب دیں۔شرکا نے کہاکہ کشمیری تارکین وطن کوبھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کے باوجود حق خود ارادیت کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ ملاقات میں مصطفی ملک ، فرینڈز آف کشمیرلندن کے پروفیسرڈاکٹرامتیاز خان اورکشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی ،ڈاکٹر ایم دھر، چوہدری رضوان ، قدیر ملک ، سردار شعیب ارشاد، سردار فاروق خان، سردار کبیر خان اور سردار ظریف خان شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button