کشمیری تارکین وطن

کشمیر ی دانشور سیدنذیر گیلانی علیل ہوگئے ،لندن کے ہسپتال میں زیر علاج 

Dr-Syed-Nazir-Gilani

لندن :لندن میں مقیم ممتاز کشمیری دانشور اور قانون دان ڈاکٹر سید نذیر گیلانی علیل ہو گئے ہیں اور وہ ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نذیر گیلانی سینے میں تکلیف کی وجہ سے 17اکتوبر سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ڈاکٹر گیلانی کے خاندانی ذارئع کے مطابق اگرچہ ان کی صحت بہتر ہے تاہم ڈا کٹروں نے انہیں آرام کرنے اورمزید کچھ عرصہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

ادھر حریت آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے ڈاکٹر سید نذیر گیلانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نذیر گیلانی نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button