کشمیری تارکین وطن

برسلز :”کشمیر کونسل یورپ“ کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Protest in Brussels 27 Oct 2023 2

برسلز :کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر یورپی ہیڈ کوارٹر برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں کشمیریوں اور ان کے حامیوں سمیت پاکستانیوں اور یورپ میں مقیم مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں اورنہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔
کے سی ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی فوجیوں نے تمام بین الاقوامی اصولوں اور جمہوری اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کیا اور اس پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے اور جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔
دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم بند کرنے پر مجبور کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پربھی زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button