مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے انسانی حقو ق کی پامالیوں میں اضافے کی مذمت

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اوردیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں نے آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیانات میں کہاہے کہ آج جب دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہاہے کشمیری عوام کو مسلسل بھارتی فوجیوں کے ظلم و جبر کا سامنا ہے ۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں،جبری گرفتاریوں اور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے 10 دسمبر 1948 کو منظور کیے گئے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کا بھی حوالہ دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری بالآخرمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر توجہ مرکوز کرے گی۔حریت کانفرنس کے دیگر رہنمائوں آغا سید حسن الموسوی,محمد یوسف نقاش، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، عبدالصمد انقلابی، دیویندر سنگھ بہل، نریندر سنگھ خالصہ، جنید الاسلام، محمد عاقب, جموں و کشمیر اتحادالمسلمین اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سرینگر کی طرف سے جاری کئے گئے بیانات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے خصوصا 5 اگست 2019 کودفعہ 370کی منسوخی کے بعدسے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ۔دریں اثناءاتحاد المسلمین کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر حقوق انسانی کی پامالیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کیا کہ بھارتی فوجی محاصرے کے دوران بچوں ،نوجوانوں، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے جبکہ خواتین کو ہراساں کررہی ہے۔  مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کاحوالہ دیتے ہوئے حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوں پربھارتی فورسز ڈھائے جانیوالے مظالم کا فوری نوٹس لیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button