سرینگر

سرینگر :خواتین ہیلتھ ورکروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں خواتین ہیلتھ ورکرزنے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پرتاپ پارک سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواتین مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اوروہ سات ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باوجود وہ ااپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ ہم کیسے گزر بسر کریں اور اپنے بچوں کو کیسے پڑھائیں ؟۔
ایک خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر صحت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی تنخواہیں جلد جاری کر دی جائیں گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں سرکاری حکم بھی جاری کیا لیکن ان کی مداخلت کے باوجود ان کی تنخواہیں جاری نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے خبردارکیاکہ اگر ان کی تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو وہ روزانہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button