مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں،فاروق عبداللہ کی قبائلیوں کے گھروں کو مسمارکرنے کی مذمت

سرینگر: بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں علاقے کے سدھرا میں مسماری کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیرانسانی، ناانصافی اور غریب خاندانوں پر ظالمانہ حملہ قرار دیا ہے، جس سے درجنوں قبائلی خاندان بےگھر ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ جس طرح ہمارے قبائلی بھائیوں کے گھروں کو بغیر کوئی موقع دیے مسمار کیا گیاہے اس سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "سدھرامیں قبائلیوں کے گھر مسمار کرنے کے مناظر انتہائی ظالمانہ ہیں۔ ایسے ظلم وبربریت کاکسی جمہوری معاشرے میں کوئی جواز نہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسماری کی یہ مہم سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کسی اتھارٹی کو یہ حق نہیں کہ وہ شہریوں کی عزت کو اس بےرحم طریقے سے پامال کرے۔ گھر محض عمارتیں نہیں، وہ تحفظ، یادیں اور امید کی علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید سے صرف چند دن قبل متاثرہ خاندانوں کو ناقابلِ تصور مصائب میں دھکیل دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو جواب دینا ہوگا کہ بےگھر خاندان اپنا سب کچھ کھونے کے بعد عید کیسے منائیں گے؟انہوں نے اس واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button