بھارت
اترپردیش: پولیس اہلکاروں نے خواتین کے سکوٹر کو ٹکر مار کر دھمکیاں دیں

لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرحکمرانی ریاست اتر پردیش میں ایک کار پرسوار بھارتی پولیس اہلکاروں نے سکوٹر پر سوار دو خواتین کا پیچھا کیا اور انہیں دھمکیاں دی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع ایتھہ کے علاقے کوتوالی نگر میں پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ کار سوار، جنہوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا ان کا پیچھا کیا، ان کے اسکوٹر کو ٹکر ماری اور دھمکیاں دیں۔






