بھارت
مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت نے تمام مدارس میں وندے ماترم لازمی قرار دیدیا

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی نئی بی جے پی حکومت نے تمام مدارس میں صبح کی اسمبلی کے دوران وندے ماترم گانا لازمی قرار دیدیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف مدرسہ ایجوکیشن کا حکم نامہ اقلیتی امور اور مدرسہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ مدارس پرلاگو ہو گا۔حکمنامے کے مطابق کلاسز شروع ہونے سے پہلے صبح کی اسمبلی کے دوران ‘وندے ماترم’ گایا جائے گا۔ بی جے پی کی مغربی بنگال کی حکومت میں اقلیتی امور اور مدرسہ تعلیم کے محکمے کی نگرانی کرنے والے خودی رام توڈو نے اس اعلان کی تصدیق کی ہے۔





