مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دینے والے پوسٹرچسپاں

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں پوسٹر چسپاں کیے گیے ہیں جن میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے چسپاں کیے گئے پوسٹرز میں جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے پر تنقید کی گئی جس کے زریعے کشمیریوں کو ان کے سیاسی، معاشی، مذہبی اور سماجی حقوق سے محروم کرد یاگیا ہے۔ . پوسٹر سری نگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گیے ہیں۔ پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔ پوسٹروں پر دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کو غیر قانونی، غیر آئینی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ پوسٹروں میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹروں میں انہیں ایک صاحب بصیرت لیڈرقراردیا گیا ہےجن کی فعال قیادت میں 1947 میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا۔ پوسٹروں میں اقوام متحدہ کو یہ بھی یاد دلایا گیاہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے اور کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلائے۔ پوسٹروں پر بھارت کو واضح پیغام دیاگیاہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button