مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:لہہ میں بھارتی فوجی افسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
لہہ07مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے علاقے لہہ میں بھارتی فوج کے ایک افسرکی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔
کرنل آر ایس کڑواسارا جو اسٹیشن ہیڈکوارٹر لہہ میں تعینات تھا ، دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ ان کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع جھنجھنو کے شہر پلانی سے تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجیوں میں دل کا دورہ پڑنا ایک معمول بن چکا ہے کیونکہ گزشتہ چند دنوں میں یہ اس طرح کی تیسری موت ہے۔گزشتہ روز بھی بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کانسٹیبل سرینگر کے مضافاتی علاقے لیتہ پورہ میں تربیت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ اس سے قبل اتوار کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک کرنل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔