موسم کی صورتحال
مقبوضہ جموں وکشمیر میں تازہ برفباری، ریل سروس معطل
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج(جمعرات) تازہ برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پہلگام اور سونمرگ کے سیاحتی مقامات، زوجیلا ، بڈگام کے بالائی علاقوں، گریز، بانڈی پورہ، گاندربل اور دیگر مقامات پر آج صبح سویرے برف باری ہوئی۔حکام نے بتایا کہ اسلام آباد، کولگام، شوپیاں، پلوامہ اور بارہمولہ کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ تازہ برف باری کی وجہ سے بانہال-بڈگام ریل سروس معطل کر دی گئی ہے۔
ایک افسر نے بتایا کہ وادی کشمیر میں کئی مقامات پر شدید برف باری کی وجہ سے ریل سروس آج معطل رہے گی۔