APHC-AJK

غلام محمد صفی کی طرف سے محمد یاسین ملک کی خوشدامن کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے غیر قانونی طورپر نظر کشمیری حریت رہنماء اور لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی خوشدامن اور انکی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور جملہ حریت قیادت نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں ریحانہ ملک کی وفات کو ایک عظیم نقصا ن قراردیا جس کی تلافی ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مرحومہ ایک عظیم شخصیت ، انتہائی دلیر اور اور باہمت اور نیک دل خاتون تھیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے انکے خاندان نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں،جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ اس عظیم غم میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button