جموں
جموں خطے میں قیام پذیر روہنگیا پناہ گزین ہندو توا غنڈوں کے ظلم وستم کا شکار
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں موجود روہنگیا پناہ گزین ہندو توا غنڈوں کے ظالمانہ سلوک کا بڑے پیمانے پر شکار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں خطے میں قیام پذیر روہنگیا پناہ مسلمان ہندوتوا کارکنوں کے تشدد اور دھمکیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔پناہ گزینوں پر قابض بھارتی انتظامیہ نے بھی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ۔ انہیں بلا وجہ حراست میں لیا جا رہا ہے اور یہاں سے چلنے جانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں بائیس ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزین موجود ہیں جنہیں نہ صرف ہندو انتہا پسندوںکی طرف سے بلکہ حکومتی سطح پر بھی سخت سلوک کا سامنا ہے۔