جموں
جموں سے سکھ شخص کی لاش برآمد
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج صبح ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع جموں کے علاقے گاندھی نگر سے ملنے والی لاش ایک سکھ کی تھی ۔ لاش گاندھی نگر میں نئی بستی کی مین روڈ پر پڑی ہوئی تھی۔ لاش کو طبی و قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے جموں خطے میں ویلیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کے نا م سے ایک ملیشیا قائم کر رکھی ہے۔ یہ ملیشیا جموں خطے کے مسلمانوںمیں خوف ودہشت پھلانے اور انہیں تحریک آزادی سے دور رکھنے کے مذموم مقصد کے تحت قائم کی گئی۔ وی ڈی جی کے ارکان کو بھارتی فوج باقاعدہ تربیت دیتی ہے ۔ خطے میں جرائم اور بے گناہ لوگوں کے قتل میںاکثر وی ڈی جی ارکان کا ہاتھ ہوتا ہے۔