مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:آسام میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی فائرنگ سے بچی ہلاک ، ماں زخمی

 

2Q==

آسام بھارت11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام کے دیہی ضلع کامروپ میں جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ کا پیچھا کرنے والے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک دو سالہ بچی ہلاک اور اس کی ماں زخمی ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار بوکو کے علاقے بونڈہ پارہ میں گزشتہ کئی دنوں سے تباہی مچانے والے جنگلی ہاتھیوں کے ایک جھنڈکو بھگانے میں مصروف تھے اور غلطی سے ایک گولی بچی اور اس کی ماں کو لگ گئی جو اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے۔بچی اپنی ماں کی گود میں تھی۔ فاریسٹ گارڈز نے دونوں کو بوکو کے ایک اسپتال پہنچایا جہاں بچی کو مردہ قرار دے دیا گیا اور ماں کونازک حالت میں گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔اس دوران ہاتھیوں نے ایک کسان پر بھی حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا اور اسے بھی گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ مقامی لوگوں نے بچی کی موت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ جنگلی ہاتھیوں کی طرف سے فصلوں کی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button