مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید
سرینگر08 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی حکام کے مطابق علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے ۔
اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیاتھا ۔