بھارت

اتر پردیش: حجاب پہننے والی مسلم طالبات کو دسویں جماعت کا امتحان دینے سے روک دیا گیا

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپورمیں حجاب پہننے والی تقریباً 10 مسلم لڑکیوں کو دسویں جماعت کے کے امتحان میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لڑکیوں کو سروودیا انٹر کالج میں امتحان میں شامل ہونے سے روک دیا گیا اور وہ مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئیں۔ایک طالبہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جب وہ کیمپس میں داخل ہوئیں تو انکے ساتھ بدتمیزی کی گئی اورحجاب اتارنے کو کہا گیا۔ جب ہم نے اپنا حجاب اتارنے سے انکار کیا تو اہم سے کہا گیا اگر ہم نے ہدایت پر عمل نہ کیا تو ہمیں امتحان میں ببیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہم نے والدین کے ہمراہ اس معالے پر پرنسپل سے بھی بات کی لیکن ہماری کسی نے نہ سنی ۔.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button