بھارت

بھارتی میڈیا محض ایک پروپیگنڈہ ٹول بن کر رہ گیا ہے، ماہرین

اسلام آباد: بھارتی میڈیا حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی سرپرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ساتھ قریبی ربط و تعاون کی وجہ سے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد اور پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا ادارے مکمل طورپر بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کے ترجمان بن چکے ہیں اور متعصبانہ بیانیے، غلط معلومات اور جعلی خبروں کو فروغ دے رہے ہیں۔کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد خبرین پھیلانا اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر نا بھارتی میڈیا کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا بڑے پیمانے پر سچائی کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کی بین الاقوامی جہتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مودی حکومت کی پالیسیوں کی ترویج و اشاعت کر رہا ہے اورجمہوری اصولوں کو پامال کرنے، آمریت کو فروغ دینے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کا کا کام کر رہا ہے۔ بھارتی صحافی اور ٹیلی ویڑن اینکر صرف اور صرف سرکاری بیانیے کی تشہر کرتے نظر آتے ہیںاور میڈیا کی سرکردہ شخصیات ہندوتوا ایجنڈے کے لیے کام کررہی ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ نفرت پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے میں بھارتی میڈیا پیش پیش ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔ میڈیا کا کام حقائق اور سچائی کو سامنے لانا ہوتا ہے لیکن بھارتی میڈیا محض ایک پروپیگنڈہ ٹول بن کر رہ گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کا یہ منفی کردار دوریوں اور فاصلوں کو کم کرنے کے بجائے انہیں بڑھانے کا کام کر رہا ہے ۔ماہرین کا کہنا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت کشمیریوں کی جائز جدوجہد اور پاکستان کے خلاف اپنے میڈیا، سائبر ٹیکنالوجی یہاں تک کہ دہشت گردی کو ہائبرڈ ٹولز طور پر استعمال کر رہا ہے ، عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی جارحانہ پالیسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا نوٹس لے جن سے نہ صرف جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کو سخت خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button