بھارت

”آر ایس ایس“ ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کرنے والی جماعت ہے، لالو پرساد

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ) کے صدر لالو پرساد یادو نے آئین سے ” سیکولر اور سوشلسٹ “ کے الفاط ہذف کرنے کے بیان پر آر ایس ایس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لالو پرساد نے ”ایکس “ پر ایک بیان میں آر ایس ایس کے سیکنڈ ان کمانڈدتاتریہ ہوسابلے کو انکے اس بیان کہ دستور سے ”سیکولر اور سوشلسٹ“ کے لفاظ ہٹا دیے جائیں ،آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آرایس ایس ذات پات کی بنیادپر بھید بھاﺅ( امتیاز) کرنے والی جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے والی آر ایس ایس نے دستور بدلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لالو پرشاد نے سوال کیا کہ ان بدکردار لوگوں کو جمہوریت اور ڈاکٹر امبیڈ کر کے دستور سے اتنی نفرت کیوں ہے ۔
لالو پرساد نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دتاتریہ ہوسابلے کو سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ دستور میں یہ الفاظ میںنہیں تھے بلکہ اندرا گاندھی نے یہ ایمرجنسی کے دوران اس میں جوڑے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button