جرمنی، آسٹریا سے بم کی دھمکی آمیز ای میلز ملنے پربھارتی پنجاب کی عدالتوں میں خوف و ہراس پھیل

چندی گڑھ:بھارتی ریاست پنجاب کی ضلعی عدالتوں کو بم کے ذریعے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میلوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی گھنٹوں تک ریاست بھر میں عدالتی کارروائی معطل رہی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لدھیانہ، روپر، فیروز پور، مانسا اور موگا کی ضلعی عدالتوں کو ای میل کے ذریعے بل کی دھمکیاں ملی تھیں۔ ای میلز ملنے کے بعد پولیس نے عدالتی کمپلیکس کو خالی کرا لیا اور بم اسکواڈز نے تلاشی لی تاہم کوئی دھماکہ خیزمواد نہ ملا ۔بم کی دھمکی کے بعد لوگ روپڑ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہوئے ۔آنند پور صاحب جوڈیشل کمپلیکس کو بھی پولیس نے احتیاطی طورپرخالی کرا لیا ۔اسپیشل ڈی جی پی(سائبر کرائم)وی نیرجا نے کہا ہے کہ پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بم کی دھمکیاں آسٹریا اور جرمنی سے ای میلز کے ذریعے دی گئی ہیں ۔ ای میل بھیجنے والوںنے اپنی شناخت چھپانے کے لیے وی پی این سروسز کا استعمال کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی شناخت کیلئے دونوں ممالک کے ساتھ مزید تحقیقات کی جائے گی۔
سیشن ڈویژن کی آفیشل ای میل آئی ڈی پر دھمکی موصول ہونے کے بعد لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں خوف و ہراس پھیل گیا، ججوں کو کمرہ عدالت خالی کرنے اور کارروائی روکنے پر مجبور کر دیا۔







