کشمیری اپنی جدوجہد شہداءکے مشن کی تکمیل تک جاری رکھیں گے، حریت رہنما
اسلام آباد15دسمبر(کے ایم ایس) جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے نائب چیئرمین عبدلمجید ملک، جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے نائب چیئرمین قاضی عمران، جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنویئنر خالد شبیر اور جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم کے نائب چیئرمین سجاد احمد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصدکیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگرعالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔انہوںنے بھارتی فوجیوںکی طرف سے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیے گئے نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوںسے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتا اور وہ دن دور نہیں جموں کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔