مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیر اطلاعات کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد

اسلام آباد 28مئی (کے ایم ایس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ 1998میں آج کے دن جوہری تجربات کرنے کا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان آزاد ہے اور ہمیشہ آزاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ثابت کیا کہ ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی آزادی ، خودمختاری اور قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وزیراطلاعات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم سمیت تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایٹمی پروگرام کو قائم کیا ،آگے بڑھایا اور باالآخرتجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button